نبی کی نعت سے دل میں اجالا کرتا ہوں
میں ان کے ذکر سے خود کو سنوارا کرتا ہوں
ہیں کیفیات عجب دل کی رب عطا جو کرے
مجھے خبر ہے کہ کیسے سنبھالا کرتا ہوں
نبی کا عشق جو دل میں ہے پل رہا میرے
ہر ایک نعت سے اس میں اضافہ کرتا ہوں
ہے جس میں رب سے تمنا کہ وہ نوازے گا
خدا کے فضل سے پیشہ نرالا کرتا ہوں
اسے فقط نہ سمجھ تو ہے شاعری رسمی
میں اپنے درد کو شعروں میں ڈھالا کرتا ہوں
کسی بھی اور کے پیچھے چلوں گوارہ نہیں
میں رہنما تو انہی کا سراپا کرتا ہوں
خدا کی دین ہے اظہر میں لکھتا رہتا ہوں
نبی کی نعت میں ذکر صحابہ کرتا ہوں
نبی کی نعت سے دل میں اجالا کرتا ہوں
میں ان کے ذکر سے خود کو سنوارا کرتا ہوں
ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے | اردو نعت شریف
یا رب ہے دعا تجھ سے ، طیبہ کا نگر دے دے | طیبہ پر اردو نعت
If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit
| urdu poetry islamic | Urdu poetry best | Urdu poetry about Islam | Urdu poetry | Naat Poetry In Urdu Two Lines
[…] نبی کی نعت سے دل میں اجالا کرتا ہوں| Naat Poetry In Urdu Two Lines […]