محبت کا مزہ میں پا رہا ہوں| نعت شریف

naat sharif lyrics urdu | حج پر اشعار

0 11

محبت کا مزہ میں پا رہا ہوں
مدینہ طیبہ کو اب میں جا رہا ہوں

جہاں میرے نبی آرام فرما
مدینہ تیری جانب آ رہا ہوں

سناؤں گا میں خود آقا  کو رو کر
نئی نعتیں میں لکھ کر لا رہا ہوں

میرے پیارے نبی  جی آپ سے میں
مدینہ پاک ملنے آ رہا ہوں

میں آقا  کو بتاؤں گا کہ ان کی
محبت میں ہی سر تا پا رہا ہوں

نبی  کے پاک گھر کی یاد آئی
اسی حجرے کی جانب جا رہا ہوں

بہت میں کر چکا ہوں بےوفائی
اب آقا  کو منانے جا رہا ہوں

میرے ہاتھوں میں ہے زمزم کا پانی
تخیل میں کھجوریں کھا رہا ہوں

میں امی عائشہ کا بیٹا اظہر
انہی کے گھر کی جانب جا رہا ہوں

محبت کا مزہ میں پا رہا ہوں
مدینہ طیبہ کو اب جا رہا ہوں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.