فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا | خوبصورت اردو شاعری

poetry about life

0 109

فانی دنیا سے دل نہ لگانا
اس کو دل میں کبھی نہ بسانا

تو یہاں پر ہمیشہ نہیں ہے
یہ ترا عارضی ہے ٹھکانہ

تو اسے غفلتوں میں گنوا مت
قیمتی زندگی کا زمانہ

دل کی دنیا کو آباد رکھنا
رب کے قرآں سے اس کو جگانا

رب کو راضی کیا زندگی میں
پھر ہی انجام ہو گا سہانا

شاعری کو میری سن رہے ہو
درد دل ہے میرا تم سنانا

تو بھی اظہر جہاں کو بھلا دے
رب کی یادوں میں ہو کے دیوانہ

فانی دنیا سے دل نہ لگانا
اس کو دل میں کبھی نہ بسانا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا | اداس اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.