میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا | نعت شریف

سکردو کی سیر کے دوران لکھا گیا نعتیہ کلام ڈاکٹر محمد اظہر خالد کے قلم سے

0 21

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا
اس میں عشق نبی  ہے سمایا ہوا

دل میں عشق نبی کی لگی ہے لگن
فانی دنیا سے اس کو بچایا ہوا

جیسے ہی آقا  تشریف لائے یہاں
سارے عالم پہ رحمت کا سایہ ہوا

جو حقیقت میں ان  سے وفائیں کرے
ان  کا عاشق جہاں پر ہے چھایا ہوا

ان کے نقش قدم پر صحابہ چلے
مرتبہ ساری دنیا سے اونچا ہوا

رحمتوں کی گھٹا بالیقیں چھائے گی
حشر میں جب نبی  کا وہ سجدہ ہوا

” اے خدا اس کو مقبولیت کر عطا
شنگریلا سکردو میں لکھا ہوا ”

میں بھی اظہر نبی  کو سناؤں گا نعت
جب بھی میرا مدینہ میں جانا ہوا

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا
اس میں عشق نبی  ہے سمایا ہوا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اے نبی پیارے نبی پیارے نبی پیارے نبی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.