ہم نے قران میں آقا کا سراپا دیکھا | نعت شریف اردو | lyrics naat urdu

lyrics of naats | urdu naat sharif | naat lyrics | lyrics naat sharif

1 10

ہم نے قران میں آقا کا سراپا دیکھا

ان کی مدحت میں ہے مصحف یہ بھی جا جا دیکھا

 

جن  کو اللہ نے رحمت ہے بنا کر بھیجا

ان  کی رحمت کا سمندر بے کنارا دیکھا

 

رب نے بھیجا ہے براہیمی دعا کے صدقے

سفر معراج میں بابا نے وہ بیٹا  دیکھا

 

ان  کے آنے سے کھلے پھول جہاں میں ہر سو

ان  کی برکت سے نکھرتا ہوا صحرا دیکھا

 

جو بھی آقا کی اطاعت میں جیا کرتا ہے

سایہ ہم نے اسی انسان کا اونچا دیکھا

 

وہ تو وہ ہیں میں سناتا ہوں غلاموں کی بات

ان کے اصحاب کو دنیا میں نرالا دیکھا

 

فخر ہے یہ، تو محمد  کی ثنا لکھ اظہر

نعت کہنے پہ ہے حسان کا رتبہ دیکھا

 

ہم نے قران میں آقا کا سراپا دیکھا

ان کی مدحت میں ہے مصحف یہ بھی جا جا دیکھا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نبی کی نعت سے دل میں اجالا کرتا ہوں| Naat Poetry In Urdu Two Lines

If you want to read more lyrics of naats please click

lyrics of naats | urdu naat sharif | naat lyrics | lyrics naat sharif | naat with urdu lyrics | naat poetry 2 lines

1 تبصرہ
  1. […] ہم نے قران میں آقا کا سراپا دیکھا | نعت شریف اردو | Lyrics Naat… […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.