سلیم اللہ صفدر کی مکمل شاعری
سلیم اللہ صفدر کی مختلف موضوعات پر نئی اور پرانی تمام شاعری ایپ کی صورت میں بھی دستیاب ہے
📱 ابھی ڈاؤنلوڈ کریں
اسلامی شاعریسلیم اللہ صفدر

سنو دنیا والو یہ دل کا فسانہ کہ دنیا میں یہ دل کبھی نہ لگانا |فکر آخرت پر اشعار

سنو دنیا والو یہ دل کا فسانہ کہ دنیا میں یہ دل کبھی نہ لگانا |فکر آخرت پر اشعار

سنو دنیا والو یہ دل کا فسانہ
کہ دنیا میں یہ دل کبھی نہ لگانا
نہیں چار دن کا یہاں پہ بھروسہ
کہ فردوس ہی بس ہے اپنا ٹھکانا

ذرا دیکھ بے بس بھلا کس قدر ہے
تجھے زندگی کی کوئی کیا خبر ہے
اجل کا فرشتہ تیرا منتظر ہے
نہیں چوکتا کوئی اس کا نشانہ

سہارا تیرا تجھ سے کب چھوٹ جاے
تیری سانس کی ڈور کب ٹوٹ جائے
تیری زندگی تجھ سے کب روٹھ جائے
ہر اک پل یہ سوچ اپنے دل میں بٹھانا

کرے گا جونہی موت کا تو نظارا
کہے گا مجھے بھیج اے رب دوبارہ
مگر نہ ملے گا کوئی بھی اشارہ
دوبارہ یہاں اب بھلا کس نے آنا

چلو آؤ صفدر کہ رب کو منائیں
کہ سجدے میں سر رکھ کے ہم گڑگڑائیں
ہر اک اشک سے ہر گناہ کو مٹائیں
مقدر ہم اپنا بنائیں سہانا

 

سنو دنیا والو یہ دل کا فسانہ
کہ دنیا میں یہ دل کبھی نہ لگانا
نہیں چار دن کا یہاں پہ بھروسہ
کہ فردوس ہی بس ہے اپنا ٹھکانا

شاعری : سلیم اللہ صفدر 

اس نظم میں دنیا کے بے ثباتی اور فکر آخرت کے حوالے سے دنیا والوں کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ دنیا میں دل لگانے کی بجائے آخرت کی تیار کرنی چاہیے.

کیوں کہ موت کسی بھی وقت انسان کو آ سکتی ہے اس لیے اگر آخرت کی تیاری مکمل ہو گی تو انسان دنیا میں اپنا طے شدہ وقت گزارنے کے بعد آخرت کے مراحل آسانی سے گزار لے گا لیکن اگر وہ دنیا پانے کی کوشش کرتا رہا تو وہ آخرت سے بھی نہیں پا سکے گا. اس لیے مناسب ات یہی ہے کہ ہر پل رب کو راضی رکھنے اور اسے منانے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ جب بندہ دنیا سے جانے لگے تو اللہ اس سے راضی ہو

اگر آپ مزید فکر آخرت پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

نشوں میں جواں ڈوبتے جا رہے ہیں | نوجوانوں اور جوانی پر اشعار

 

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *