اداس شاعریڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

وعدوں کے آسماں سے برسی دغا کی بارش |بارش پر اشعار | sad poetry sms in urdu

وعدوں کے آسماں سے برسی دغا کی بارش ہوتی ہے باوفا پر اکثر جفا کی بارش رنگیں جہان سارا بے رنگ ہوگیا ہے ظالم نے جب سے کی ہے مجھ پر سزا کی بارش
وعدوں کے آسماں سے برسی دغا کی بارش |بارش پر اشعار | sad poetry sms in urdu

وعدوں کے آسماں سے برسی دغا کی بارش
ہوتی ہے باوفا پر اکثر جفا کی بارش

رنگیں جہان سارا بے رنگ ہوگیا ہے
ظالم نے جب سے کی ہے مجھ پر سزا کی بارش

سو بار لے چکا ہوں میں امتحاں تمہارا
مجھ سے نہ اور ہوگی تم پر وفا کی بارش

امید تم سے کرلوں امید اب نہ رکھنا
پہلے ہوئی بکثرت مجھ سے خطا کی بارش

مجھ کو ڈرا رہی ہیں تیری عجب نگاہیں
ہر روز دیکھتا ہوں ان میں انا کی بارش

یارب! میں تیرے در پر فریاد کر رہا ہوں
مجھ پر تو آج کردے اپنی عطا کی بارش

“ہمدرد” پار ہوگا بیڑا ابھی تمہارا
ممتا کی ہوگٸ ہے تم پر دعا کی بارش

وعدوں کے آسماں سے برسی دغا کی بارش
ہوتی ہے باوفا پر اکثر جفا کی بارش

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اسے رستہ بدلنا تھا بدل کر راستہ خوش ہے | اداس شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

barish sad poetry | sad poetry sms in urdu writing | sad poetry in urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines | sad poetry in urdu | urdu sad poetry 2 lines | barish sad poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *