عشق ہی کافی نہیں دیوانگی کے دشت میں | دشت پر اشعار | urdu ghazal lyrics
amazing urdu poetry | Urdu poetry 2 lines | urdu poetry heart touching
عشق ہی کافی نہیں دیوانگی کے دشت میں
علم و حکمت بھی ہے لازم عاشقی کے دشت میں
واپسی کا اب کوئی امکان ہی باقی نہیں
دُور اتنا آ گیا ہوں بے دلی کے دشت میں
چالبازی کچھ نہ کچھ تو سیکھ لینی چاہیے
کب تلک تنہا چلوں گا مخلصی کے دشت میں
اپنے مستقبل کو روشن تر بنانے کے لیے
جھونک وہ مجھ کو چلا ہے تیرگی کے دشت میں
آؤ! اب سارے مسائل حل کریں مل بیٹھ کر
ہے خسارہ ہی خسارہ دشمنی کے دشت میں
خوب مجھ میں حوصلہ ہے مسکرانے کا حیات!
بے رخی، بے چارگی اور بے بسی کے دشت میں
عشق ہی کافی نہیں دیوانگی کے دشت میں
علم و حکمت بھی ہے لازم عاشقی کے دشت میں
دشتِ فرقت میں گر چلو گے الگ۔۔۔ شعر ایسے ہی کچھ کہو گے الگ
amazing urdu poetry | Urdu poetry 2 lines | urdu poetry heart touching | urdu poetry text