رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں
رضائے رب ملی سب کو یقینا میرا ایماں ہے
مہاجر ہوں یا انصاری ، صحابہ خوبصورت ہیں
میرے خدا کا جو لطف و کرم نہیں ہوتا
میں آج واصفِ شاہ امم نہیں ہوتا
نبی کے عشق میں دنیا ہمیں ستاتی ہے
نبی سے عشق ہمارا بھی کم نہیں ہوتا
بھٹک ہی جاتے یہ منزل سے قافلے والے
جو راہ میں ترا نقشِ قدم نہیں ہوتا
جو شخص اُن کی غلامی کے…
میری ماں مجھ کو ہر لمحہ ستاتی ہیں تیری یادیں
صبح ہو شام ہو مجھ کو رولاتی ہیں تیری یادیں
بہت بے چین کرتا ہے مجھے شب بھر غمِ فرقت
ذرا سی آنکھ لگنے پر جگاتی ہیں تیری یادیں