ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا | نعت شریف اردو | Naat poetry 2 lines

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا نبیوں|Urdu Naat Lyrics

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا
نبیوں میں سب سے آخر وہ لاجواب آیا

جس سے جہان بھر کے سب چھٹ گئے اندھیرے
روشن بہت زیادہ وہ آفتاب آیا

کتنے ہی پیارے جس کے اخلاق ہیں حمیدہ
رب کا دلارا پیارا وہ  انتخاب آیا

پیاسی زمیں تھی ساری ظلمت بھری تھی دنیا
آقا میرے کے آنے سے انقلاب آیا

خوش بخت جاگنا وہ جس میں طریقہ ان کا
پیاری ہے نیند جس میں طیبہ کا خواب آیا

اصحاب کے تو جھرمٹ میں ان کا آنا دل کش
تاروں بھرے سماء میں اک ماہتاب آیا

خوشبو بھرا پسینہ سب خوشبوئیں بھلا دے
دنیا کے اس چمن میں رشک گلاب آیا

پیارے نبی کی صحبت رحمت بھری تھی ایسی
جو بھی گیا وہاں پر وہ کامیاب آیا

ان کے ہی نقش پا پر چلنے میں فخر سمجھو
سب کو دلانے عزت عزت مآب آیا

رب کے کرم سے اظہر طیبہ کو جا رہا ہوں
عرضی جو میں نے بھیجی اس کا جواب آیا

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا
نبیوں میں سب سے آخر وہ لاجواب آیا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

یا رب ہے دعا تجھ سے ، طیبہ کا نگر دے دے | طیبہ پر اردو نعت

دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی|نعت اردو | Naat Poetry In Urdu Two Lines

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics

Shares:
1 Comment
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *