خدا کی ہے نعمت بڑی لیلۃ القدر | شب قدر نظم | shab e qadar shayari in urdu

لیلتہ القدر یعنی شب قدر پر اشعار | Ramzan poetry in urdu text

0 190

خدا کی ہے نعمت بڑی لیلۃ القدر
ہے خوش قسمتی یہ ملی لیلۃ القدر

 

یہ ہے طاق راتوں میں رب نے چھپائی
کلام خدا میں فضیلت بتائی
نبی نے بھی اس کی ہے رفعت سنائی
نصیبا ہے جس نے بھی یہ رات پائی

 

کلام خدا کا نزول اس میں لوگو
دعائیں بھی ہوتیں قبول اس میں لوگو
ہے رحمت خدا کا دخول اس میں لوگو
کرو کام تم مت فضول اس میں لوگو

 

ہزار اک مہینوں سے افضل بتایا
اسے طاق راتوں میں رب نے چھپایا
فرشتوں کا آنا بھی اس میں سنایا
کلام خدا میں یہ پیغام آیا

 

اسے پانے کی تم مشقت اٹھاؤ
فقط پانچ راتوں میں خود کو جگاؤ
تم اللہ کی رحمت میں کھل کے نہاؤ
یہ اظہر کا پیغام سب کو سناؤ

 

خدا کی ہے نعمت بڑی لیلۃ القدر
ہے خوش قسمتی یہ ملی لیلۃ القدر

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید رمضان المبارک پر اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more ramzan poetry in urdu text, please visit

Ramzan poetry in urdu text| ramzan poetry in urdu | ramdan poetry | ramdan poetry in urdu | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry best | Urdu poetry Islamic |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.