ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

نبی کے شہر کا منظر میں بارہا دیکھوں | نعت رسول مقبول اردو | written naat sharif

نبی ﷺ کے شہر کا منظر میں با رہا دیکھوں

نبی کے شہر کا منظر میں با رہا دیکھوں

ترے کرم سے ہمیشہ مرے خدا دیکھوں

 

مرے بدن سے مری روح بھی نکل جائے

مدینہ میں جونہی روضہء مصطفی دیکھوں

 

میں جالیوں پہ برستی ہوئی ان آنکھوں سے

حسین چہرہ وہ آقا  کا دل ربا دیکھوں

 

سلام ان پہ ابوبکر اور عمر بھی یہاں

ملا خدا سے جو اعزاز یہ جدا دیکھوں

 

نبی  کے سامنے بے خود میں بیٹھ کے روؤں

میں اوج اپنا بھی اونچا یہاں ہوا دیکھوں

 

نبی  کی ذات ہے جن سے خفا سنو یارو

خدا کی ذات بھی ان سے سدا خفا دیکھوں

 

گماں ہے میرا یہ اظہر پسند آقا کریں

لکھی ہیں نعتیں جو روضے پہ سب سنا دیکھوں

 

نبی  کے شہر کا منظر میں با رہا دیکھوں

ترے کرم سے ہمیشہ مرے خدا دیکھوں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا | نعت شریف اردو | Naat Poetry 2 Lines

darood pak naat lyrics in urdu | 2 line poetry for naat in urdu | naat sharif in urdu written | naat poetry in urdu two lines | naat poetry 2 lines

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *