زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے | نعت شریف

1 28

زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے
دلوں کو مل گٸ راحت شفیع المذنبیں آئے

خداۓ لم یزل نے عرش پر جن کو بلایا ہو
جہاں میں پھر کبھی ایسے نبی واللہ نہیں آئے

زمانہ منتظر تھا جن کے آنے کا وہ آۓ تو
منادی ہوگٸ ہرسو حسینوں کے حسیں آئے

نبی کے نعت خوانو! اُن کی تعریفیں کرو اتنی
کہ محشر میں خدا کہہ دے "وہ جنت کے مکیں آئے”

فلک پر چاند بھی شرما گیا ہے ان کے آنے سے
گلوں نے بھی صدا دی ہے کہ حسنِ آفریں آئے

جہالت مٹ گٸ اور کفری دنیا پر زوال آیا
جہاں میں بن کے رحمت جب شریعت کے امیں آئے

اگر ہو زندگی "ہمدرد” کی غم سے بھری ہر دم
نہ کیوں پھر ہر گھڑی احمدﷺ کی یادِ دلنشیں آئے

زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے
دلوں کو مل گٸ راحت شفیع المذنبیں آئے

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی۔۔۔ ہو گئی خوبصورت مری زندگی

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. e-commerce کہتے ہیں

    You are actually a good webmaster. The site loading velocity is incredible.

    It kind of feels that you are doing any unique trick. Also, the
    contents are masterpiece. you’ve done a fantastic process in this matter!
    Similar here: zakupy online and also here: Bezpieczne zakupy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.