سلیم اللہ صفدرمناجات

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے | غمگین دعائیہ نظم

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے | غمگین دعائیہ نظم

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے
میری خوشیوں کی حسیں صبح کے خالق سن لے

اپنی امت کو کسی حال میں مایوس نہ کر
ہم گناہ گار سے بندوں کو فراموش نہ کر

حال ِ دل اپنا سنائیں تو سنائیں کیسے
اپنی ہر ایک خطا تجھ کو بتائیں کیسے

ہم کو اسلاف کی کھوئی ہوئی عظمت دے دے
بس وہی جرات و ہمت، وہی طاقت دے دے

اپنا بگڑا ہوا ہر کام سنور جائے گا
تیری اک کن سے جہاں اپنا نکھر جائے گا

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے
میری خوشیوں کی حسیں صبح کے خالق سن لے

اپنی امداد کی خاطر کوئی آتا ہی نہیں
پنجہِ غیر سے اقصیٰ کو بچاتا ہی نہیں

اک مدد کا بھی نہیں پایا اشارہ ہم نے
میرے مولا ساری دنیا کو پکارا ہم نے

کون کہتا ہے کہ یہ دین کے شیدائی ہیں
غیر تو غیر ہیں اپنے بھی تماشائی ہیں

اب فقط تیرے سوا اور نہیں ہے دوجا
میرے مولا تو ہمارے لیے کافی ہو جا

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے
میری خوشیوں کی حسیں صبح کے خالق سن لے

تیرے احکام بھلا بیٹھے ہیں مسلم یار رب
سب جواں مرد، سبھی دیس کے حاکم یا رب

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے
میری خوشیوں کی حسیں صبح کے خالق سن لے

اک مسلمان کے خون کی کوئی قیمت ہی نہیں
بدلہ لینے کی کسی سینے میں ہمت ہی نہیں

جبر و وحشت کی سیاہ شب کو مٹائے کوئی
خواب غفلت سے اس امت کو جگائے کوئی

کفر کے سامنے آ جائے مقابل صفدر
بھیج دے مولا کوئی ایسا یہاں مثلِ عمر

درد اور غم کی سیاہ رات کے مالک سن لے
میری خوشیوں کی حسیں صبح کے خالق سن لے

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے | دعائیہ اشعار

درد سن لے زندگی کے

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے | غمگین اردو شاعری

If you want to read more dua poetry in urdu please check

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *