شکستہ جگرمیں ترے درپہ آیا

معصیت کے دلدل میں پھنسے ایک گناہ کار کے اداس دل سے نکلتی آواز جو اللہ رب العزت کے دربار پر امید بخشش و شفاعت لے کر آیاہے۔

1 24

"شکستہ جگرمیں ترے درپہ آیا”معصیت کے دلدل میں پھنسے ایک گناہ کار کی آواز جو اللہ رب العزت کے دربار پر امید بخشش و شفاعت لے کر آیاہے۔ جس کے دل میں اپنے بے شمار گناہوں کے باوجود بھی اللہ کی وسیع رحمت میں پناہ مل جانے کی امید موجود ہے۔ بوجیکہ اللہ کی رحمت اس کے غضب سے وسیع تر ہے

 

شکستہ جگرمیں ترے درپہ آیا
کہ نظریں یہ اپنی جھکائیں ہوئے ہوں
الہی دعاآج سن لے مری تو
ترے سامنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہوں

 

سراپا ندامت میں حاضرہوں مولیٰ
ہے لغزش زباں پر تو دل بھی ہے بوجھل
کہ لتھڑا ہوا بحرِ عصیاں میں ہوں میں
مری چشم نم ہے تو رگ رگ میں ہلچل
نگاہوں میں ظلمت سی چھائی ہےمیری
کروں بھی توکیامیں کہ سوچیں ہیں مختل
شفاعت کی میں آس لائے ہوئے ہوں

 

خزاؤں نے مجھ پر ستم ہیں یہ ڈھائے
مہکتا تھا گل کل جو مرجھاگیاہوں
بھری انجمن میں ہوں تنہاخدایا
جہاں سےاے مولیٰ میں اکتاگیاہوں
سبھی سےکہ ناطے پرائے ہوئےاب
اے مولیٰ ترے درپےمیں آگیاہوں
شفاعت کی میں آس لائے ہوئے ہوں

 

ہو کے مخلوق خالق کو للکارتاہوں
لگاسرکشی پرہوں بندہ عجب میں
رہا دور جب توسکوں کھوگیاہے
یوں جھیلوں گا کب تک یہی اک کرب میں
کشادہ تری رحمتوں کاسمندر
اسی میں سمالےکہ آیاہوں اب میں
ہےاک آسراجو لگائے ہوئےہوں

 

مری زندگی تو امانت ہے تیری
کروں جو خیانت گوارانہیں ہے
تجھی سے کہ ہم حالِ دل اب کہیں گے
سواتیرے کوئی ہمارانہیں ہے
طلب اک ہے جنت یہی جستجواب
کہیں ایسامنظر گوپیارانہیں ہے
تری یاددل میں بسائے ہوئے ہوں

شاعری: عبداللہ حبیب

اگر آپ مزید مناجات یا حمدیہ اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ ضرور دیکھیں

1 تبصرہ
  1. https://silvoria.shop کہتے ہیں

    I see You’re really a good webmaster. The site loading speed is incredible.
    It kind of feels that you’re doing any unique trick.
    Moreover, the contents are masterwork. you have performed a fantastic task in this matter!
    Similar here: bezpieczne zakupy and also here: Bezpieczne zakupy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.