جو تکبیر سے ساری دنیا ہلا دیں| یوم تکبیر اور پاک فوج پر اشعار
Youm e takbeer poetry in urdu
جو تکبیر سے ساری دنیا ہلا دیں
وطن کے سپاہی عدو کو مٹا دیں
ہر اک وار دشمن کا سینے پہ کھایا
مگر رب کے دیں کو ہمیشہ بچایا
جو میلی نظر لے کے اٹھا فضا میں
طیارہ ہر اک دشمنوں کا گرایا
دفاع کرنے والے وطن کے سپاہی
ہے تاریخ میں ثبت جن کی گواہی
ہے تعریف جن کی ہر اک کی زباں پر
جو کہلائیں بس دین ِرب کے فدائی
نہ گھر کی فکر جن کے دل کو ستائے
نہ مال اور زر کی ہوس جن پہ چھائے
بہار چمن کے لیے دیں پسینہ
دفاعِ وطن میں لہو کام آے
چلو یوم تکبیر بھی ہم منائیں
دل دشمناں میں بھی دہشت بٹھائیں
جہاں بھر میں ہم سر فخر سے اٹھائیں
ہر اک زخم ملت پہ مرہم لگائیں
جو ایمان و تقوی کے ہتھیار اٹھائیں
یہ رب کے مجاہد یونہی بڑھتے جائیں
جو دن کو فتح کے لیے نعرہ زن ہوں
جو شب کو مصلوں پہ آنسو بہائیں
وطن کے دفاع میں ہیں تیار ہر دم
ہر اک زخم کے واسطے ہیں یہ مرہم
یہ میرے سپاہی یہ جانباز غاذی
نہ کم ہو سکا ان کا عزم مصمم
جو تکبیر سے ساری دنیا ہلا دیں
یہ وطن کے سپاہی عدو کو مٹا دیں
شاعری : سلیم اللہ صفدر
ہم دفاع پاکستان کے لئے ہر دم تیار
اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں
MashAllah
شکریہ