اسلامی شاعریسلیم اللہ صفدر

ہمارے دل میں ہے ہر پل ہمارا قبلہ اول | مسجد اقصی پر اشعار

ہمارے دل میں ہے ہر پل ہمارا قبلہ اول | مسجد اقصی پر اشعار

ہمارے دل میں ہے ہر پل ہمارا قبلہ اول
ہمارے عزم کا حاصل ہماری راہ کی منزل

 

بہت بیدرد موسم ہے
ہر اک کی آنکھ پر نم ہے
نہیں ہے سر پہ چھت کوئی
فقط اک چادرِ غم ہے

 

عجب بارود کی بارش
بہ رنگ ِآہن و آتش
ادھر اپنوں کی خاموشی
ادھر غیروں کی ہے سازش

 

نہیں چھوڑیں گے گھر اپنا
یہی تو ہے شجر اپنا
اسی سے سب بہاریں ہیں
یہی جان و جگر اپنا

 

ہے وعدہ اپنے اللہ سے
نہیں جائیں گے غزہ سے
کہے دنیا اگر ساری
تو ٹکرا جائیں دنیا سے

 

کبھی توڑا نہیں وعدہ
کیا جو اپنے آباء سے
کبھی کم ہو نہیں پائی
محبت ارض اقصی سے

 

کیے سجدے جبینوں نے
میرے رب کے ولیوں نے
سبق کیوں بھول جائیں ہم
جو دوہرایا نبیوں نے

 

ستم کا رقص جاری ہے
عجب اک خوف طاری ہے
مگر صفدر یقین کر لو
فتح آخر ہماری ہے

 

ہمارے دل میں ہے ہر پل ہمارا قبلہ اول
ہمارے عزم کا حاصل ہماری راہ کی منزل

شاعری : سلیم اللہ صفدر

سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں

دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو | مسجد اقصی پر اشعار

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے | غمگین اردو شاعری

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *