گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے | غمگین اردو شاعری

poem islamic in urdu |islamic poetry in urdu

0 48

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے
عجیب تر زوال کی ہماری داستان ہے
مگر ہمیں تو اپنے رب پہ اس قدر ایمان ہے
گزر ہی جائے گا جو آج ہم پہ امتحان ہے

 

ہمارے سینوں میں وہ جذبہ اذاں نہیں رہا
قرآن تو وہی رہا مگر بیاں نہیں رہا
وہ منبروں پہ حرفِ شیریں ترجماں نہیں رہا
ہے خندہ زن کفر کہ عجیب مسلمان ہے

 

چمن سے آج طائران ِ نغمہ خواں چلے گئے
بہار کی نوید، ابر و سائباں چلے گئے
صیاد ہیں جو رہ گئے کہ باغباں چلے گئے
چمن لٹا ہے کس طرح، عجیب داستان ہے

 

دلوں میں وہن آ گیا ہے، سودی کاروبار ہے
ہمیں فرشتوں کی مدد کا پھر بھی انتظار ہے
چمن جلا کے دل میں کیوں یہ خواہشِ بہار ہے
ہمارا دل یقین اور گماں کے درمیان ہے

 

سکون ِ قلب، رفعتیں، عبادتیں سعادتیں
پلٹ کے آؤ دین پر اگر جو چاہو عزتیں
اٹھائے رکھو ورنہ پھر اسی طرح سے ذلتیں
وہ کس کو دین کے لیے چنے یہ اس کی شان ہے

 

ختم کرو یہ میلے سب وہ مسجدیں آباد کر
فساد جس میں نہ ملے کچھ اس طرح جہاد کر
حقیر کو بلند کر دے اور غریب شاد کر
یہ دنیا مان لے تمہارا دین عالیشان ہے

شاعری :سلیم اللہ صفدر

 

گھری ہوئی مصیبتوں میں قوم ِ مسلمان ہے | غمگین اردو شاعری
غزہ فلسطین میں بمباری کی ڈھیر پر بیٹھی ہوئی ایک اداس معصوم نچی

اگر آپ مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

کٹھن ہے راہ وفا اور عجب عدو کے ستم | جذبہ حریت پر انقلابی اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.