نعت رسول مقبولیونس تحسین

در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں | نعت شریف اردو شاعری | naat poetry 2 lines

در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں | نعت شریف اردو شاعری | naat poetry 2 lines

در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں

دم بہ دم لفظ عطا کرتا ہوا ربِّ کریم
شعر در شعر انہیں نعت بناتا ہوا میں

آپ ہیں مسندِ محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں

آپ رحمت سے مری چارہ گری کرتے ہوئے
آپ کو روتے ہوئے زخم دکھاتا ہوا میں

حوضِ کوثر پہ مجھے جام پلاتے ہوئے آپ
عمر کی پیاس لئے ہاتھ بڑھاتا ہوا میں

سایہءِ گنبدِ خضریٰ میں برستی رحمت
دونوں ہاتھوں سے اسے خود پہ گراتا ہوا میں

جب کبھی ظلم کیا جان پہ اپنی میں نے
آپ کی سمت چلا اشک بہاتا ہوا میں

روکتے کھینچتے دوزخ سے بچاتے ہوئے آپ
اور دوزخ کی طرف دوڑ لگاتا ہوا میں

صدیوں پہلے ہیں مری فکر میں روتے ہوئے آپ
آج بھی عمر کو غفلت میں گنواتا ہوا میں

آپ فرماتے ہوئے کون سنائے گا مجھے نعت
دور جوتوں میں کھڑا ہاتھ ہلاتا ہوا میں

اچھا لگتا ہوں بہت اپنے خدا کو تحسین
اپنے ہونٹوں کو دردوں سے سجاتا ہوا میں

در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں

شاعری:  یونس تحسین

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat lyrics in urdu | poetry for naat in urdu 2 lines | naat poetry in urdu two lines text naat sharif in urdu written | naat poetry 2 lines

Shares:
5 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *