سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی | نعت شریف

بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول | Naat Sharif lyrics Urdu

0 17

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی

ہو گئی خوبصورت مری زندگی

عشقِ احمد سے لبریز ہوں اس قدر
مجھ کو بہکا سکے گی نہ اب بے خودی

آگیا ان کے حلقہ بگوشوں میں جب
پھر زمانے کی مجھ کو ملی خسروی

ان کی مدحت سے ملتی ہے راحت مجھے
ان کی مدحت نگاری میں ہے چاشنی

زیست میں تو نے گر ان کی طاعت نہ کی
کچھ نہیں کام کی پھر تری بندگی

ناز "ہمدرد” کیوں نہ کرے دوستو!!
اُن پہ نازاں ہیں اُن کے سبھی امتی

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی
ہوگٸ خوبصورت۔۔۔۔۔۔ مری زندگی

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

افلاک سے اترا کوئی معشوقِ حسیں ہے | نعت شریف

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.