اے نبی پیارے نبی پیارے نبی پیارے نبی |نعت شریف
بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول | Naat Sharif lyrics Urdu
اے نبی پیارے نبی پیارے نبی پیارے نبی
تیری ہستی سے محبت، تیری سنت سے لگن
تیرا رستہ ہے میری روح کا مہکتا گلشن
تیرا دیدار مٹا دے میری صدیوں کی تھکن
تجھ پہ قربان ہو یہ جان میری پیارے نبی
میں تیرے شہر کی گلیوں میں بھٹکتا جاؤں
بدر کے احد کے ہر پل کا تٓصور پاؤں
بس مقدر ہو میرا روضے کی ٹھنڈی چھاؤں
نہ ہو اس سایہ رحمت کی کمی پیارے نبی
سایہِ رحمت عالم ہی جو قسمت میں ہو
جسم طوفاں میں بھی ہو روح سکینت میں ہو
کتنی تسکین مجھے حشر میں جنت میں ہو
آپ کی ایک رفاقت جو ملی پیارے نبی
میرے فرقاں، میرے پیماں، میرے ایماں آقا
آپ کے واسطے یہ گھر اور دل و جاں آقا
میرے ماں باپ اور اولاد بھی قرباں آقا
آپ ہی سے میرا غم اور خوشی پیارے نبی
اے نبی پیارے نبی پیارے نبی پیارے نبی
شاعری : سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں