طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل | نعت شریف

0 20

طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل
ہونٹوں پہ حاضری کی ہے فریاد آج کل

دل میں سمائی طیبہ کی شام و سحر حسیں
سوچوں میں چل رہی ہے وہی باد آج کل

اللہ کے حبیب  کی نعتیں عطا ہوئیں
رہتا ہوں اس لئے میں یہاں شاد آج کل

رب کے کرم سے ان  کی میں تعریف لکھ رہا
شرف قبولیت کی ہیں اسناد آج کل

خوشبو مرے قلم سے سخن سے ہے آ رہی
نعت رسول  سے یہ ہے آباد آج کل

جنت میں آقا  سن کے کہیں پھر سنا ذرا
لوگوں سے مل رہی ہے بہت داد آج کل

امید رب سے ہے یہ بہت کام آئے گا
اظہر اکٹھا کر رہا جو زاد اج کل

طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل
ہونٹوں پہ حاضری کی ہے فریاد آج کل

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

یہ پیارے سائباں ہیں اور میں ہوں نبی جی میزباں ہیں اور میں ہوں | نعت شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.