سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو | نعت شریف

ڈاکٹر شاکر اللہ ہمدرد صاحب کے قلم سے نعت رسول مقبول

1 33

سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو
خدا سے ملتے ہیں لامکاں پر جہان والو کمال دیکھو

ہے کون جلوہ نما عرب میں کہ سارا عالم ہے جگمگایا
زمیں منور، فضا معطر، ہے بت کدوں پر زوال دیکھو

جو آسماں پر نظر اٹھا کر نبی نے دیکھا، کیا اشارہ
تو شق ہوا پھر قمر فلک پر، یہ معجزے کی مثال دیکھو

ارے مسلمان!! غفلتوں میں ہم ان کو بھولے ہوۓ ہیں کیونکر؟؟
ہماری بخشش کا وہ کریں گے خدا کے آگے سوال دیکھو

نسیم سحری!! مدینہ جاکر مرے نبی کو پیام دینا
نہیں ہے خوفِ خدا کسی کو ہے ایسا امت کا حال دیکھو

یہ خواب دیکھا تھا ایک دن میں حضور اقدسﷺ کے سامنے تھا
وہاں میں ہمدرد کہہ رہا تھا کہ اب نہیں کچھ ملال دیکھو

 

سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو
خدا سے ملتے ہیں لامکاں پر جہان والو کمال دیکھو

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی۔۔۔ ہو گئی خوبصورت مری زندگی

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. dobry sklep کہتے ہیں

    I see You’re actually a excellent webmaster. This website loading velocity
    is incredible. It seems that you are doing any unique trick.

    Furthermore, the contents are masterwork. you’ve performed a fantastic
    activity on this topic! Similar here: evolusta.top and also here:
    Dobry sklep

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.