کارِ وحشت پہ خاک ڈالو میاں  اس اذیت کا حل نکالو میاں | غمزدہ اردو شاعری

Urdu poetry 2 lines

0 9

کارِ وحشت پہ خاک ڈالو میاں
اس اذیت کا حل نکالو میاں !

دل لگانے چلے ہو بے دل سے
اس سے اچھا ہے زہر کھا لو میاں !

تم کو لگتی تھی زندگی آسان
اتنی آساں ہے تو سنبھالو میاں !

ویسے بنتی ہیں لعنتیں لیکن
گا لو، تم بھی ترانے گا لو میاں !

اب نہیں ہے تو اس کو جانے دو
تم کہیں اور دل لگا لو میاں !

ہجر تو آنکھیں لال کرتا ہے
خیر کہہ کر نا اسکو ٹالو میاں !

میں سمجھتا ہوں تم سمجھتے ہو
مجھ کو اس وہم سے نکالو میاں !

کارِ وحشت پہ خاک ڈالو میاں
اس اذیت کا حل نکالو میاں !

شاعری: نعمان شفیق

اگر آپ مزید ادس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

یوں محبت سے مجھے میرا جنوں دیکھتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.