یہ پیارے سائباں ہیں اور میں ہوں نبی جی میزباں ہیں اور میں ہوں | نعت شریف

naat sharif lyrics urdu

0 13

یہ پیارے سائباں ہیں اور میں ہوں
نبی جی  میزباں ہیں اور میں ہوں

بنا مہمان جن  کا آج کل ہوں
بہت ہی مہرباں ہیں اور میں ہوں

خدا کے فضل سے طیبہ میں پہنچا
مرے سب غم دھواں ہیں اور میں ہوں

نبی جی  اور ابوبکر و عمر کے
یہ پیارے آستاں ہیں اور میں ہوں

ابوبکر و عمر فاروق اعظم
یہ دونوں بھی یہاں ہیں اور میں ہوں

صحابہ سب ہمارے پیارے رہبر
وفا کی داستاں ہیں اور میں ہوں

سناؤں گا نبی  کو نعت اظہر
میرے اچھے گماں ہیں اور میں ہوں

یہ پیارے سائباں ہیں اور میں ہوں
نبی جی  میزباں ہیں اور میں ہوں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.