پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال | نعت شریف

Naat lyrics Urdu writing | Urdu poetry Islamic

0 17

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال

وہ خود بھی بے مثال، ہر اک بات بے مثال

 

پیارے حضور  پاک کی سیرت کو دیکھ لو

دن ان  کے بے مثال ہیں، ہر رات بے مثال

 

ان  کی ہی زندگی ہے نمونہ یہ جان لو

آقا نے سب گزارے ہیں اوقات بے مثال

 

اللہ کی دین ہے کہ مرے بھی ہیں بن گئے

نعت نبی کے لکھنے سے جذبات بے مثال

 

میں بھی رسول پاک  کی سیرت میں ڈھل گیا

رب نے بنا دیے مرے حالات بے مثال

 

اظہر نبی  کی شان میں مدحت لکھو جنہیں

رب نے عطا کیے ہیں کمالات بے مثال

 

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال

وہ خود بھی بے مثال، ہر اک بات بے مثال

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

شہر سرکار میں رہنے کا ٹھکانہ مانگوں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.