فصیلِ تن سے آگے جا رہا ہوں۔۔۔ میں اِس درپن سے آگے جا رہا ہوں | اردو شاعری

Urdu poetry 2 lines

0 5

فصیلِ تن سے آگے جا رہا ہوں
میں اِس درپن سے آگے جا رہا ہوں

تعلق کی مدد لیتا نہیں میں
میں اپنے فن سے آگے جا رہا ہوں

قدم کے ساتھ روح بھی رقص میں ہے
میں اب چھن چھن سے آگے جا رہا ہوں

تلاشِ رزق میں حیرت ہے مولا
ترے آنگن سے آگے جا رہا ہوں

مرا بحروں پہ قبضہ بڑھ رہا ہے
مفاعیلن سے آگے جا رہا ہوں

کہیں بچوں سی باتیں کر رہا ہوں
کہیں پچپن سے آگے جا رہا ہوں

تمہارے بعد ایسے لگ رہا ہے
میں اس جیون سے آگے جا رہا ہوں

فصیلِ تن سے آگے جا رہا ہوں
میں اِس درپن سے آگے جا رہا ہوں

شاعری: عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

نِظامِ زندگی سے ڈر گیا تھا | اردو غمگین شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.