عید قرباں آ رہی ہے ، یاد ابراہیم میں| ابراہیم علیہ السلام پر اشعار

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت قربانی پر کچھ اشعار| qurbani poem

0 51

عید قرباں آ رہی ہے ، یاد ابراہیم میں
کیفیت اک چھا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

رب کو اپنے راضی کرنے عید گاہوں کی طرف
اب یہ خلقت جا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

باپ بیٹے کی وہ قربانی کی یادوں میں مگن
رب کی الفت پا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

کتنی مشکل آزمائش میں ہوئے وہ سرخرو
چشم آنسو لا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

کیسی پیاری پیاری باتیں تھیں وہ اسماعیل کی
ان کی بھی یاد آ رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

جتنی امت حج پہ پہنچی ہے حرم میں دیکھ لو
رتبہ اونچا پا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

ان کی پیاری ساری باتوں میں یہ اظہر کی زباں
نغمہ پیارا گا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

عید قرباں آ رہی ہے ، یاد ابراہیم میں
کیفیت اک چھا رہی ہے ، یاد ابراہیم میں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کے متعلق مزید نظم پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.