ہیں ماں باپ کی زندگی بیٹیاں

بیٹی پر اشعار | Poem for daughter in Urdu

3 1,229
ہیں ماں باپ کی زندگی بیٹیاں
ہر اک آرزو ہر خوشی بیٹیاں
ہیں آنگن کی وہ روشنی بیٹیاں
نہ بھولیں کسی کو کبھی بیٹیاں

 

وہ معصوم سی خواہشوں کا بیاں
وہ مسکان وہ قہقہوں کا جہاں
وہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ماں باپ کی
وہ راحت و رحمت کی ہیں کہکشاں

 

وہ دنیا میں تسکینِ جاں بیٹیاں
ہیں جنت کی خوشخبریاں بیٹیاں
وہ بابا کے گھر میزبانی کریں
مگر خود ہیں وہ میہماں بیٹیاں

 

ہر اک ان کا غم دل پہ سہتے ہیں جو
شجر بن کے ہی باپ رہتے ہیں وہ
انہی کلیوں کے دم سے ہے ہر بہار
ہیں سنگدل انہیں بوجھ کہتے ہیں جو

 

محبت سے آنگن سجاتی ہیں وہ
دکھی دل کو ہنسنا سکھاتی ہیں وہ
تھکاوٹ ہو جب روح اور جسم کی
تو ماں باپ کے سر دباتی ہیں وہ

 

وہ سب ایک دن اپنے گھر جائیں گی
ہر اک کو ہر اک پل وہ یاد آئیں گی
نظر سے ہوں دور اور دل کے قریب
دل و جاں کا حصہ وہ بن جائیں گی

 

کبھی دکھ نہ پہنچے اے مولا انہیں
ہمیشہ حفاظت میں رکھنا انہیں
نئے گھر کی خوشیاں نئے گھر کے سکھ
عطا میرے مولا تو کرنا انہیں

 

ہیں ماں باپ کی زندگی بیٹیاں
ہر اک آرزو ہر خوشی بیٹیاں
ہیں آنگن کی وہ روشنی بیٹیاں
نہ بھولیں کسی کو کبھی بیٹیاں

 

 

اگر آپ بیٹی کی عظمت پر شاعری کے علاوہ ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں  

3 تبصرے
  1. […] آپ  ماں کی شان میں کلام کے ساتھ ساتھ بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی […]

  2. […] آپ  ماں کی شان میں کلام کے ساتھ ساتھ بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی […]

  3. e-commerce کہتے ہیں

    You are in reality a good webmaster. This web site loading
    pace is incredible. It kind of feels that you are doing any unique trick.
    Also, the contents are masterpiece. you have done a magnificent process in this
    matter! Similar here: ecommerce and also here: Bezpieczne zakupy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.