توحید کے ہم ہیں رکھوالے اور پاک حرم کے خادم ہیں

Pak Saudi relationship |پاکستان اور سعودیہ عرب کے باہمی تعلقات اور محبت کا اظہار ایک نظم کے ذریعے

1 116

توحید کے ہم ہیں رکھوالے اور پاک حرم کے خادم ہیں
غیروں کے لیے فولاد مگر اپنوں کے لیے ہم شبنم ہیں

ہم پاکستان اور اہل حرم کا ہے تو اگر بس ایک ہی رب
اسلام کے نام پہ ابھرے تھے اسلام کے نام پہ قائم ہیں

امید اگر ہے تو ہم سے… تنقید بھی ہو تو ہم پر ہے
جب مسلم کے لیے ہم ہیں نرم تب غیر بھی ہم پہ برہم ہیں

یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں
کافر کے لیے اک درد ہیں ہم، اپنوں کے درد کا مرہم ہیں

اک عظمت رفتہ لوٹ آئے گر راہ سلف پر چل پائے
ہم یکدل اور یکجاں ہو کر اس شب میں مثلِ انجم ہیں

اس امت کے ہمدرد بھی ہم، ہر درد کا ہیں اک مرہم بھی
مسلم کے لیے امید بھی ہم کافر کو کھٹکتے بھی ہم ہیں

قائم جب سے اپنی یاری، ہے تب سے مکرِ عدو جاری
ہر جھوٹ اور تہمت غیروں سے ہم پر جاری ہیں ہر دم ہیں

عشروں سے ہے اپنا عہد وفا، صدیوں تک ساتھ نبھائیں گے
جو وقت کے ہاتھوں مٹ نہ سکے ہم ایسا عزم پیہم ہیں

توحید کے ہم ہیں رکھوالے اور پاک حرم کے خادم ہیں
غیروں کے لیے فولاد مگر اپنوں کے لیے ہم شبنم ہیں

شاعری :سلیم اللہ صفدر

توحید کے ہم ہیں رکھوالے اور پاک حرم کے خادم ہیں
پاکستان کے شہر ملتان میں پاک فوج اور سعودیہ عرب کی فوج کی مشترکہ ٹریننگ کے دوران لی گئی تصویر

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. […] توحید کے ہم ہیں رکھوالے اور پاک حرم کے خادم ہیں | ارض حجا… […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.