
جب سوچ ہماری ایک نہیں یہ عہد نبھائیں گے کیسے
Best urdu poetry sad| دوستی پر شاعری
جب سوچ ہماری ایک نہیں یہ عہد نبھائیں گے کیسے
آنکھوں میں اگرچہ آنسو ہیں پر دل کو منائیں گے کیسے
میں تلخ رویے جھیل بھی لوں میں ہنس کے دکھوں کو ٹال بھی دوں
پر آگ لگی جو سینے میں وہ آگ بجھائیں گے کیسے
یہ دل کی فصیلوں میں سب چور نقب سے اترے ہیں لیکن
سامان تو کب کا لٹ ہے چکا اس بار چرائیں گے کیسے
وہ چاند کو پانے نکلے ہیں سورج کے اجالے سے چھپ کر
گر تیز ہوائیں پاٹ بھی لیں تاروں کو ہٹائیں گے کیسے
دہلیز پہ دستک خوف بنی کچھ ایسے اندھیرے نکلے ہیں
جو آدھے سفر میں ٹوٹ گئے منزل کو وہ پائیں گے کیسے
وہ خاک کے ذرے اڑنے لگے کہ میں نے سبھی جو پھونکے تھے
گرداب چلیں گے تیز ابھی تو خود کو بچائیں گے کیسے
جب خامہءِ دل تحریر لکھے گا شہرِ وفا کے کوچوں پر
جو لوگ نقابیں اوڑھے ہیں وہ روپ چھپائیں گے کیسے
جب سوچ ہماری ایک نہیں یہ عہد نبھائیں گے کیسے
آنکھوں میں اگرچہ آنسو ہیں پر دل کو منائیں گے کیسے
شاعری: عبداللہ حبیب
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں