رب مالک ہے رب کی مرضی| ماؤں بہنوں اور بیٹیوں پر اشعار

صنف نازک کی لئے شاعری جو ماں بیٹی بیوی بہن الغرض ہر شکل میں اللہ رب العزت کا ایک بہترین تحفہ ہے۔

3 224

رب مالک ہے رب کی مرضی…!
تم کو ملی ہے کب کی مرضی؟

تیرا جسم بنایا رب نے
کیوں تم بولو میری مرضی
اس کا کرم کہ زندہ رکھا
جب مارے گا اس کی مرضی

 

سوچو میرے رب کی شریعت
دیتی ہے تمہیں کتنی عزت
تجھ سے پورے گھر کی شوکت
اور تیرے قدموں میں جنت…!

 

نیک ہو گر تری سیرت صورت
تم ہو گھر کی خاطر نعمت
ورنہ تیرے بغیر ادھوری
لگتی ہے میرے رب کی جنت

 

تم ہو باپ کے دل کی دھڑکن
تم ہو ماں کا سارا جیون
اپنے بھائی کی غیرت ہو
اور ہو شوہر کا تن من دھن

 

کتنی محافظ ہے تمہاری
تیرے گھر کی چاردیواری
گھر میں ہو تو اک ملکہ ہو
اور باہر اک جنس بازاری…!

 

رب مالک ہے رب کی مرضی…!
تم کو ملی ہے کب کی مرضی؟

 

آقا نے رکھنے کو کہا تھا آبگینوں کی طرح
ماں کو جنت اور بیوی کو نگینوں کی طرح

آج کیوں بازار کی زینت بنی جو جیتے جی
دفن کل ہوتی تھی بے قیمت دفینوں کی طرح

کتنا پیارا دین ہے رب کا جو مستورات کو
جنت اور دنیا میں رکھے نازنینوں کی طرح

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ  ماں کی شان میں کلام کے ساتھ ساتھ بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں  

3 تبصرے
  1. sklep internetowy کہتے ہیں

    Wow, wonderful blog structure! How long have you ever been blogging for?

    you make running a blog glance easy. The overall glance of
    your web site is wonderful, let alone the content material!
    You can see similar: najlepszy sklep and here sklep internetowy

  2. ecommerce کہتے ہیں

    Good way of telling, and pleasant post to take facts about my presentation subject
    matter, which i am going to convey in school. I saw similar here: sklep
    internetowy and also here: ecommerce

  3. sklep online کہتے ہیں

    I don’t even know how I ended up here, but I thought this post was good.
    I do not know who you are but certainly you’re going to a famous blogger if you aren’t already 😉 Cheers!
    I saw similar here: Ecommerce

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.