محفلوں میں آپ آتے ہیں نظر سب سے جُدا | خوبصورت اردو شاعری

Romantic Urdu ghazal | Urdu poetry heart touching

0 18

محفلوں میں آپ آتے ہیں نظر سب سے جُدا
جیسے تاروں میں ہے روشن اک قمر سب سے جُدا

یوں تو سورج روز ہوتا ہے طُلوع ہرشب کے بعد
خوبصورت اُن پہ ہوتی ہے سَحر سب سے جُدا

لمبی لمبی گفتگو سب کی سُنی پر مُختصر
آپ کے الفاظ بھی ہیں پُر اثر سب سے جُدا

باغ ہوتے رنگا رنگ ہیں خوبصورت بھی بہت
ہم نے دیکھا باغ میں اُن کا شجر سب سے جُدا

ہم بھی مہماں بَن گئے تھے اور بھی مِہمان تھے
قدر سب کی خوب کی میری مگر سب سے جُدا

اپنی منزل پہ رواں سب قافلے بھی تھے مَگن
سب سے ہٹ کر میری تھی اک رہگزر سب سے جُدا

شاعری سے لطف لے کر پُر غضب لکھتے ہیں سب
کیوں نہ ہو محمود تیرا یہ ہُنر سب سے جُدا

محفلوں میں آپ آتے ہیں نظر سب سے جُدا
جیسے تاروں میں ہے روشن اک قمر سب سے جُدا

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

صورتِ خواب جو آنکھوں سے لگایا جاتا | میٹاورس یاموبائل وڈیو کال پر اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.