اردو شاعریسلیم اللہ صفدر

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری | خوبصورت اردو شاعری |sher o shayri

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری غم کی رات میں افق کی روشنی ہے شاعری نعت جب لکھوں یہ راز مجھ پہ آشکار ہو روح و جاں کے واسطے تازگی ہے شاعری
لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری | خوبصورت اردو شاعری |sher o shayri

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری
غم کی رات میں افق کی روشنی ہے شاعری

نعت جب لکھوں یہ راز مجھ پہ آشکار ہو
روح و جاں کے واسطے تازگی ہے شاعری

ہو نبی کے ذکر سے آراستہ تو گلستاں
رب کے ذکر سے ہو تر تو بندگی ہے شاعری

رب کی اک عطا ہے یہ کہ جس نے مجھ کو فن دیا
ورنہ کون مانتا کمال کی ہے شاعری

دل کی اک زبان اور روح کی ترجمان ہے
ہاں خرد کے سامنے تو اجنبی ہے شاعری

شعر تھا کہ ایک بحر کوزے میں سما گیا
ردیف کے کمال بند باندھتی ہے شاعری

لفظ ساتھ دیں اگر تو زندگی ہے شاعری
غم کی رات میں افق کی روشنی ہے شاعری

شاعری : سلیم اللہ صفدر

رائیگانی کا دکھ سمجھتے ہو ؟ دکھ پر اداس شاعری

Urdu beautiful poetry | Urdu poetry heart touching | sharo shayri in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *