عید کی آمد، عید کی رونق ہر اک دل کو بھائے

Eid poem | عید مبارک شاعری | | Poetry of Eid

0 2

عید کی آمد، عید کی رونق ہر اک دل کو بھائے
اجلے کپڑے اجلا چہرہ ہر سو خوشیاں لائے

 

بڑوں سے عیدی لیکر خوشیوں کی رونق دوبالا
ہنستے ہنساتے ہر بچے نے پیسے خوب کمائے

 

پیار و محبت سے ہم اک دوجے کا دکھ کو بانٹیں
امن و اخوت اس دھرتی پر ایسے پھول آگائے

 

چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے آنگن میں بہار آئی ہے
بچوں کی عیدی تو اب جیبوں میں کہاں سمائے

 

رب کے شکر کا کلمہ ہر دل میں جاری ہو جائے
ماہ مبارک کے روزوں کی یاد کبھی جب آئے

 

عید نماز ہے رب کی خاطر لیکن سارے بندے
گلے ملیں تو ہر اک رنجش خود ہی مٹتی جائے

 

عید کی آمد، عید کی رونق ہر اک دل کو بھائے
اجلے کپڑے اجلا چہرہ ہر سو خوشیاں لائے

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.