میں کرتا ہوں توبہ اے میرے خدایا، میں پھر لوٹ آیا | دعائیہ اردو شاعری

urdu poetry on dua| dua poem in urdu

0 10

میں کرتا ہوں توبہ اے میرے خدایا، میں پھر لوٹ آیا
تجھے جب سے چھوڑا جہاں نے رلایا، میں پھر لوٹ آیا

ترے در پہ حاضر پریشاں کھڑا ہوں بہت غمزدہ ہوں
یہ در ترک کرکے سکوں ہی نہ پایا، میں پھر لوٹ آیا

گناہوں میں ڈوبی مری زندگانی، ہے اتنی کہانی
نہ رشتے، نہ خوں اور نہ زر کام آیا، میں پھر لوٹ آیا

سراپا خطا ہوں، سراپا جفا ہوں، بہت بے حیإ ہوں
جوانی نے سر سے ہٹایا جو سایہ، میں پھر لوٹ آیا

"اگر مجھ پہ رحمت کی برسات ہوگی تو کیا بات ہوگی”
یہ امّید لے کر بہت مسکرایا، میں پھر لوٹ آیا

سیاہی مرے دل کی اب تو مٹا دے مجھے بس جگا دے
تری یاد کو میں نے دل سے لگایا،nمیں پھر لوٹ آیا

میں "ہمدرد” آقاﷺ سے کیسے ملوں گا اگر یوں چلوں گا
ندامت کے آنسو کا دریا بہایا، میں پھر لوٹ آیا

میں کرتا ہوں توبہ اے میرے خدایا، میں پھر لوٹ آیا
تجھے جب سے چھوڑا جہاں نے رلایا، میں پھر لوٹ آیا

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

دھنک، دھوپ، بارش، زمیں، آسماں میں شہنشاہِ عالم دکھائی دیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.