جو پسند نہیں ہم کو لائیک کرتے جاتے ہیں
اور تلاش ہے جن کی سرچ میں نہیں آتے
فیس بک کی دنیا میں یہ عجب روایت ہے
سینکڑوں فرینڈ لیکن رازداں نہیں پاتے
لائک وہ نہیں ملتے جن کی دل میں خواہش ہے
لوگ وہ نہیں آتے جن کو ہم بلاتے ہیں
ٹیگ کرنے سے ہم کو اب تو ڈر ہی لگتا ہے
انفرینڈ ہونے کی دھمکیاں جو کھاتے ہیں
نیلے لائیک نے اپنی پوسٹیں تباہ کر دیں
خوں بڑھاتے ہیں وہ جو سرخ دل لگاتے ہیں
خوب فیک آئی ڈی سے اب کمال ہوتا ہے
ہم انہیں ستاتے ہیں، وہ ہمیں ستاتے ہیں
کیا خبر کہ کس لمحے ہم بلاک ہو جائیں
کوئی بھی کمنٹ کرتے ہاتھ ہچکچاتے ہیں
جو پسند نہیں ہم کو لائیک کرتے جاتے ہیں
اور تلاش ہے جن کی سرچ میں نہیں آتے
شاعری : سلیم اللہ صفدر
[…] جو پسند نہیں ہم کو لائیک کرتے جاتے ہیں | فیس بک تعلقات پر… […]