اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پرعطا |دعائیہ اشعار | dua poetry in urdu

duaya poetry in urdu | urdu poetry dua | duaya poetry in urdu | dua poetry in urdu

0 32

اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پرعطا
تھک چکا ہےدکھوں سے یہ بندہ ترا

اے مسیحائے دوراں شفا چاہیے
اپنے ہراک مرض کی دواچا ہیے
تیری ہی مجھ کو ہر پل عطاچاہیے
جو قضا تھی عبادت ادا چاہیے

میرےاس اجڑے دل کی تو سن التجا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پر عطا

دنیا کی لذتوں سے مجھے دور کر
معرفت سے مرا سینہ پرنور کر
مجتبی کی محبت سے مسرور کر
میری سب التجائیں تو منظور کر

رحم کر جینا مشکل ہوا ہےمرا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پر عطا

میرے من سے مٹادنیا کی جستجو
بس زباں پر ہو جاری تری گفتگو
قلب میں نیکیوں کی جگا آرزو
ہو سویرا ترے نور کا چارسو

تیرے درپر میں آیا ہوں سن لےدعا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پر عطا

دیں کی عظمت ہو ہر پل ہی میراچلن
حق کی آواز سے گونجےمیراچمن
میں رہوں مولا تیری رضا میں مگن
آقاکی رہ پہ چلنے کی ہو بس لگن

بخش دے جو بھی سر زد ہوئی ہےخطا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پر عطا

مجھ سے مولا بلاؤں کا رخ موڑ دے
نیک لوگوں سے رشتہ مرا جوڑدے
میرے دل سے خیالی یہ بت توڑدے
بے ضمیروں کو مولا تو جھنجھوڑ دے

ہیں مقابل عدو ان کو کر دے فنا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پرعطا

در پہ مولا تو اپنے بلا لے مجھے
سرزمینِ عرب تو دکھادے مجھے
پیارکی میٹھی بولی سجھا دے مجھے
آقا کے عشق کا مے پلادے مجھے

اپنے در کا بنا لیں مجھے بھی گدا
اے خدا  رحمتوں کی ہو مجھ پرعطا

رنج و سختی سے مسلم کو مولا بچا
ابتری پھیلی ہے معجزہ اب دکھا
دین احمد کا دنیا میں ڈنکا بجا
نوجوانوں میں جزبہءِ غیرت جگا

رات دن اب سحر مانگےتیری رضا
اے خدا رحمتوں کی ہو مجھ پرعطا

شاعری :صغریٰ یامین سحر

حال و مستقبل کی فکروں سے رہائی دے مجھے | دعائیہ اشعار

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

duaya poetry in urdu | urdu poetry dua | duaya poetry in urdu | دعائیہ اشعار اردو | دعائیہ شاعری

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.