شکر رب زہے قسمت ، ہم حسین والے ہیں | حضرت حسین کی شان میں اشعار

hazrat imam hussain poetry in urdu

0 34

شکر رب زہے قسمت ، ہم حسین والے ہیں
ہم کو مل گئی نعمت ، ہم حسین والے ہیں

ہم کو فخر ہے اس پر ، ہم حسینی کہلائیں
کیسی پیاری یہ نسبت ، ہم حسین والے ہیں

ظالموں کی ہم ہرگز ، نہ کریں طرف داری
رب کی ہم پہ ہے رحمت ، ہم حسین والے ہیں

اہل بیت سے ہم کو ، ہیں محبتیں بے حد
مل گئی ہمیں عظمت ، ہم حسین والے ہیں

روشنی میں ہم آئے ، نور بھی ملا ہم کو
دور ہو گئی ظلمت ، ہم حسین والے ہیں

تذکرہ کیا جب بھی ، پاک گھر کے لوگوں کا
ہم کو بھی ملی عزت ، ہم حسین والے ہیں

رب نے مجھ کو اے اظہر ، شعر کا ہنر بخشا
لکھ رہا ہوں یہ مدحت ، ہم حسین والے ہیں

شکر رب زہے قسمت ، ہم حسین والے ہیں
ہم کو مل گئی نعمت ، ہم حسین والے ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نبی کی آنکھ کے تارے حسین زندہ ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.