اداس شاعریڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں | اداس شاعری |Urdu poetry Sad

اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں تنہاٸ کے دکھوں سے شناسا رہا ہوں میں مانوس ہو ہی جاٶں گا خلوت سے ایک دن ہر وقت اس خیال میں کھویا رہا ہوں میں
اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں|Urdu poetry Sad

اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں
تنہائی کے دکھوں سے شناسا رہا ہوں میں

مانوس ہو ہی جاٶں گا خلوت سے ایک دن
ہر وقت اس خیال میں کھویا رہا ہوں میں

اللّٰہ کے بغیر مرا کون تھا یہاں
دکھ درد اپنے رب کو ہی کہتا رہا ہوں میں

یاروں کی محفلوں میں کھلونا بنا رہا
یکطرفہ دوستی کو نبھاتا رہا ہوں میں

دنیا کے عشق سے مجھے حاصل نہ کچھ ہوا
دنیا کے غم میں خود کو مٹاتا رہا ہوں میں

ناراض ہے وہ شخص تو ناراض ہی رہے
برسوں سے اس کو دوست مناتا رہا ہوں میں

ہمدرد کے دیوان میں اک درد چھپا ہے
ہمدرد کے دیوان کو پڑھتا رہا ہوں میں

اتنے بڑے جہان میں تنہا رہا ہوں میں
تنہائی کے دکھوں سے شناسا رہا ہوں میں

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اسے رستہ بدلنا تھا بدل کر راستہ خوش ہے | اداس شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

urdu poetry best| amazing urdu poetry | 2 line urdu poetry|urdu poetry 2 lines| urdu ghazal urdu poetry text| urdu poetry broken heart |urdu poetry sad 2 lines |urdu poetry sad | amazing urdu poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *