کدھر سے آیا کدھر گیا وہ | اداس شاعری

نوجوان شاعر عبداللہ حبیب کے قلم سے | urdu poetry sad 2 lines

0 42

کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
مجھے تو بے چین کر گیا وہ

ابھی تو چلتا تھا ساتھ میرے
اور ایک پل میں بچھڑ گیا وہ

یہ آنکھ پر نم اگر تھی اپنی
خوشی خوشی تھی جدھر گیا وہ

ہم آنسوؤں میں ہی تیرتے تھے
یہاں جو ڈوبا کدھر گیا وہ

میں اس کو ڈھونڈوں تو کیسے ڈھونڈھوں
ہوا کے رخ پہ بکھر گیا وہ

جفائیں کیسے بگاڑتی رخ
جو ہجر میں بھی نکھر گیا وہ

وہاں پے کیسے سنبھالتا دل
تجھے جو دیکھا ببھر گیا وہ

وہ چاند دن میں یوں کیوں نکلتا
شفق بگڑتے ابھر گیا وہ

حبیب تیری یہ صحبتیں ہیں
کہ جو بھی آیا سدھر گیا وہ

کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
مجھے تو بے چین کر گیا وہ

شاعری: عبداللہ حبیب

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.