اب تو نہ کوئی غم ہے نہ کوئی خوشی مجھے | اردو غمگین شاعری

Urdu poetry sad love | Urdu poetry heart touching

0 32

اب تو نہ کوئی غم ہے نہ کوئی خوشی مجھے
لے آئی کس مقام پہ یہ بےحسی مجھے

پھیلا ہوا ہے چاروں طرف پر مرے سراب
یہ لے کے آگئی کہاں تشنہ لبی مجھے

تیرے سوال اپنی جگہ پر اے زندگی
سن لے جواب کی نہیں فرصت ابھی مجھے

ویسے تو دیکھنے سے لگے گا نہیں مگر
ویران کر رہی ہے یہ تیری کمی مجھے

کیسے یقیں کروں بتا تیرا اے زندگی
دھوکہ قدم قدم پہ تو دیتی رہی مجھے

خود سے بھی آشنا مجھے ہونے نہیں دے گی
بے خود بنا رہی ہے یہ میری خودی مجھے

اب تو نہ کوئی غم ہے نہ کوئی خوشی مجھے
لے آئی کس مقام پہ یہ بےحسی مجھے

شاعری: بلال احمد خان

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا | اداس اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.