کب تلک کرتے رہیں گے ہم خطا
مومنو! آؤ چلیں راہِ خدا ﷻ
فانی دنیا کی ہوس کو چھوڑ کر
اپنے دل کو مصطفیؐ سے جوڑ کر
سارے رشتے اِس جہاں سے توڑ کر
دینِ برحق کو بناؤ مقتدیٰ
نفس کی اِس پیروی سے توبہ کر
عاشقی سے، دل لگی سے توبہ کر
خاہشوں کی زندگی سے توبہ کر
دل میں مولا کی محبت ہو سدا
ذہن میں قرآن بھرنا دوستو
مدحٙتِ سبحان کرنا دوستو
سورہِ رحمان پڑھنا دوستو
دو دِنوں کی زندگی خود کو جگا
مصطفیﷺ کے نقشِ پا پر رکھ قدم
فکر ملت کا سدا رکھنا بھرم
نیک بن جا خود پہ نہ کرنا ستم
عیش و عشرت سے نگاہوں کو ہٹا
یہ دِلِ ازلان کی باتیں سُنو
رستہِ دینِ مبیں کو تُم چُنو
میرے ہمدم صاحبِ ایماں بنو
وقت ہے خود کو جہنم سے بچا
کب تلک کرتے رہیں گے ہم خطا
مومنو! آؤ چلیں راہِ خدا ﷻ
شاعری: ازلان الرحمان
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں