
قرآن سکھاتے ہیں فرقان بناتے ہیں | قاری قرآن پر اشعار | Poetry about Quran in Urdu
poetry on quran in urdu | Poetry about Quran | Azmat e Quran poetry in Urdu,
قرآن سکھاتے ہیں فرقان بناتے ہیں
توحیدِ کی خوشبو سے روح کو مہکاتے ہیں
ہر ایک حرف ہے اجر ، ہر لفظ عبادت ہے
قرآن سکھانا تو نیکی ہے سعادت ہے
یہ اجر و سعادت ہم کیا خوب کماتے ہیں
جب جان و جسم اپنا کرتے ہیں وضو سے پاک
کرتے ہیں فخر ہم پر یہ جن و بشر افلاک
رحمت کے فرشتے بھی پر اپنے بچھاتے ہیں
چہروں کو منور کر، سینوں میں ایماں بھر دے
ہر ایک زباں پر اب جاری یہ قرآں کر دے
اے رب یہ دعا ہر پل ہونٹوں پہ سجاتے ہیں
یہ مسجد و مدرسہ پھولوں کا ہے گہوارا
کیا خوب سجا گلشن کیا خوب ہے نظارا
ہر سو یہ تلاوت کی بہار دکھاتے ہیں
اس دیس کی خاطر ہے اعزاز یہ مدرسہ
توحیدِ کی اک روشن آواز یہ مدرسہ
ہر خاص اور عام اس سے پیاس اپنی بجھاتے ہیں
قرآن سکھاتے ہیں فرقان بناتے ہیں
توحیدِ کی خوشبو سے روح کو مہکاتے ہیں
شاعری : سلیم اللہ صفدر
حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ
حفظ کر کے آج دل میں پیارے اس قرآن کو | حافظ قرآن کی فضیلت پر اشعار
مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار
دینی مدارس بمقابلہ عصری تعلیمی ادارے | اعتراض اور تنقید آخر کیوں ؟
اگر آپ مزید اردو اسلامی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں