ماہ رمضان شاعری | پھر سے آیا ہے مبارک یہ مہینہ لوگو

Ramdan poetry

0 1,235

ماہ رمضان شاعری….جو آپ کے دل میں رمضان المبارک میں ہونے والی عبادات کی محبت پیدا کر دے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آنے والے رمضان کو ہم سب کے لئے باعث مغفرت اور باعث رحمت بنائے۔ آمیں

 

پھر سے آیا ہے مبارک یہ مہینہ لوگو
اس کا ہر لمحہ ہے رحمت کا خزینہ لوگو

 

پیارا قرآن بھی اس میں ہی ہوا تھا نازل
جو ہے دنیا میں ھدایت کا سفینہ لوگو

 

روز جنت کو سجاتے ہیں بہت رمضاں میں
یہ تو جنت کو ہے پانے کا قرینہ لوگو

 

دن میں روزوں سے تو راتوں میں تراویح کی بدولت
نور سے بھرتا ہے ہر ایک کا سینہ لوگو

 

صُبحِ رمضان تو ہوتی ہے منور کتنی
اور شب میں بھی خصوصی ہے سکینہ لوگو

 

ماہ رمضان میں رحمت کی برستی ہے شراب
رب کی رحمت کا ہمیں جام ہے پینا لوگو

 

پھر سے آیا ہے مبارک یہ مہینہ لوگو
اس کا ہر لمحہ ہے رحمت کا خزینہ لوگو

 

ماہ رمضان شاعری کے علاوہ اگر آپ حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.