اسلامی شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

فانی دنیا سے چلے ہیں سارے انساں چھوڑ کر|فانی دنیا پر اشعار

فانی دنیا سے چلے ہیں سارے انساں چھوڑ کر|فانی دنیا پر اشعار

فانی دنیا سے چلے ہیں سارے انساں چھوڑ کر
کوٹھیاں اور بنگلے بھی سب ہی ویراں چھوڑ کر

عارضی دنیا میں تیرا دل لگانا ہے عبث
تو نے جانا ہے سبھی کچھ ہی اے ناداں چھوڑ کر

دنیا فانی کے بنانے میں مگن تھے رات دن
چل دیے یکدم ہی سارے دیکھ ساماں چھوڑ کر

خواہشیں تھیں اس جہاں کو ہی بنانے کی بڑی
موت آئی چل دیے سب اپنے ارماں چھوڑ کر

کامیابی چاہتے ہو تم اگر دونوں جہاں
مت گزارو زندگی اللہ کا فرماں چھوڑ کر

میری مانو توبہ کر لو سرکشی سے تم سبھی
سیدھے رستے آ ہی جاؤ راہ شیطاں چھوڑ کر

تم لکھو عشق حقیقی پر ہی اظہر سب کلام
اب مجازی عشق کے سارے ہی عنواں چھوڑ کر

فانی دنیا سے چلے ہیں سارے انساں چھوڑ کر
کوٹھیاں اور بنگلے بھی سب ہی ویراں چھوڑ کر

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

فانی دنیا سے دل نہ لگانا اس کو دل میں کبھی نہ بسانا | خوبصورت اردو شاعری

یہ دنیا کا میلہ تو میلا بہت ہے | دنیا کی بے ثباتی اور رب کی محبت پر اردو اشعار

Shares:
45 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *