راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | دعائیہ اردو کلام

urdu poetry on dua

3 25

راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے
اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے

خالقِ دو جہاں مالکِ دوجہاں
رازقِ دو جہاں وسعتیں دیجیے

زندگی کا سفر عافیت سے کٹے
شاہِ ابرار کی سنتیں دیجیے

میرے کشکول میں عافیت ڈال کر
مجھکو دونوں جہاں رفعتیں دیجیے

سامنے موت رکھ کر جیوں زندگی
نیک اعمال کی نیتیں دیجیے

سبز گنبد تلے رب پکاروں تجھے
شہرِ خیر الورٰی راحتیں دیجیے

راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے
اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے

شاعری :زرینہ زرین

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عبادت کرنا ، اور اللہ رب العزت سے دعا کرنا ہر مومن مسلمان  کی حسرت ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر مسلمان کی یہ حسرت اور یہ دعا قبول فرمائے

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ|سجدوں پر اشعار

 

3 تبصرے
  1. […] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]

  2. […] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]

  3. […] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.