تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں | گناہ پر اردو شاعری

best urdu poetry sad

0 23

تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں

تم سے بولا ہے کئی بار گنہگار ہوں میں

 

میں گنہگارِ محبت ہوں بہت رُسوا ہوں

تو ہے چاہت کا خریدار گنہگار ہوں میں

 

مُجھ سے ہو جائے محبت تو بھی چُپ رہنا تم

مُجھ سے کرنا نہیں اظہار گنہگار ہوں میں

 

تیرے کردار پہ مَیں داغ نہ بن جاؤں کہیں

اے مرے صاحبِ کردار گنہگار ہوں میں

 

شہر کے لوگ مرے ساتھ نہیں چلتے ہیں

مُجھ سے ہو جاتے ہیں بیزار گنہگار ہوں میں

 

میری پہچان زمانے میں کہاں مشکل ہے ۔؟؟

لوگ کہتے ہیں گنہگار گنہگار ہوں میں

 

تُو مرے ساتھ نہ چل یار گنہگار ہوں میں

تم سے بولا ہے کئی بار گنہگار ہوں میں

 

شاعری : عرفان منظور بھٹہ

دوڑ کر آؤں گا مجھ کو تُو اگر آواز دے | آواز پر شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.