اسلامی شاعریہدہد الہ آبادی

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں | attitude poetry in urdu 2 lines text

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں دلوں میں شوقِ شہادت جگا کے جیتے ہیں بے حیثیت ہے ہماری نظر میں یہ دنیا نبی کے عشق کا سرمہ لگا کے جیتے ہیں
جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں | attitude poetry in urdu 2 lines text

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں
دلوں میں شوقِ شہادت جگا کے جیتے ہیں

بے حیثیت ہے ہماری نظر میں یہ دنیا
نبی کے عشق کا سرمہ لگا کے جیتے ہیں

فریبِ ذلت و رسوائی میں نہیں آتے
جہانِ کفر کو آنکھیں دِکھا کے جیتے ہیں

ہمیں خبر ہے جو انجام باطلوں کا ہوا
کلامِ رب کو دلوں میں سجا کے جیتے ہیں

ہمارے بارے میں دشمن بھی کہتے پھرتے ہیں
ارے یہ جان ہتھیلی پہ لا کے جیتے ہیں

ہمیں یہ جوش صحابہ کی زندگی سے ملا
تبھی تو موت کو دل میں بسا کے جیتے ہیں

جہاں یہ دیکھ لے ہم سر اٹھا کے جیتے ہیں
دلوں میں شوقِ شہادت جگا کے جیتے ہیں

شاعری :ہدہد الہ آبادی

میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں|رب کی محبت میں اشعار

قران پاک ہمیں روشنی دکھاتا ہے 

poetry in urdu 2 lines attitude | attitude poetry in urdu

 

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *