اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر | نعت رسول مقبول اردو | naat lyrics in urdu writing

naat poetry 2 lines | naat lyrics | naat poetry in urdu two lines | naat sharif

0 18

اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر
جان و دل سے فدا ہوں تمام آپ پر

آپ کی یاد غالب تخیل پہ ہو
کیسے پھر نہ لکھوں میں کلام آپ پر

یہ جنوں دیکھئے دیکھے بن آپ کو
ہیں فدا آپ کے کل غلام آپ پر

شاعری پر رواں میرا جب ہو قلم
میرا ہر شعر ہو بس مدام آپ پر

باادب ہو گئیں محفلیں عشق کی
ابتدا آپ سے اختتام آپ پر

پھر رکاوٹ بھلا کیسے در پیش ہو
وصل کا ہو اگر انتظام آپ پر

یانبی کچھ نہ تھی ذات محمود کی
اس نے لکھا نہ تھا جب کلام آپ پر

اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر
جان و دل سے فدا ہوں تمام آپ پر

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more lyrics of naats please click

naats lyrics in urdu | naat poetry in urdu two lines | naat lyrics in urdu writing | Written naat | poetry for naat in urdu 2 lines | naat sharif in urdu written

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.